23مئی کا جلسہ دودھ کا دودھ پانی کا پانی کر دے گا ، میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز کا فقید المثا ل استقبال کی تیاریاں لیاقت علی خان شہید سٹیڈیم اٹک میں مکمل کر لی گئیں ہیں ، شیخ آفتاب احمد

اتوار مئی 15:00

اٹک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2018ء) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ 23مئی کا جلسہ دودھ کا دودھ پانی کا پانی کر دے گا میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز کا فقید المثا ل استقبال کی تیاریاں لیاقت علی خان شہید سٹیڈیم اٹک میں مکمل کر لی گئیں وفاقی وزیر کی میڈیا سے گفتگو ، انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے اور 2018کا الیکشن مسلم لیگ ن کی فتح کا سال ہے ایک سوال پر انہوں نے اپنے جواب میں کہا کہ مخالفین تو مخالفین ہی ہوتے ہیں اگر وہ تنقید کی بات کریں تو کوئی بڑی بات نہیں انہوں نے کہا کہ میں اپنے حلقہ NA57میں 250گھرانوں کو گیس کی فراہمی مکمل کر چکا ہوں جن میں سے 126دیہات علاقہ چھچھ اور 100کے قریب اٹک کی ملحقہ آبادیوں میں گیس کی فراہمی کو ممکن بنایا انہوں نے کہا کہ اٹک کے طلباء طالبات کیلئے زرعی بارانی یونیورسٹی کا قیام اور میڈیکل کالج کی منظوری بھی ہو گئی ہے انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف نے آج تک میرے مانگے ہوئے فنڈز میں رکاوٹ نہیں ڈالی انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف اٹک کے عوام کی دل کی دھڑکن ہیں یہ دبانے سے نہیں دبیں گے بلکہ مزید ابھریں گے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر انتہائی فہم و فراست اور ٹھنڈے مزاج کے سیاست دان ہیں انشاء اللہ نگران وزیر اعظم کا فیصلہ جلد ہی ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ میںاللہ کے آگے جوابدہ ہوں میں نے عوام کی خدمت میں کوئی کثر نہیں اٹھا رکھی سبیکا شیخ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ان کی ہلاکت قابل افسوس ہے اس بچی کو دیکھ کر میرا دل بھی خون کے آنسو رودیا اللہ تعالیٰ اس بچی کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا کرے ۔