Live Updates

عمران خان کی تباہ کن باؤلنگ،دوسری سیاسی جماعتوں کی 100سے زائد وکٹیں اڑا دیں

سب سے زیادہ وکٹیں ن لیگ،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق کی اڑائیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 20 مئی 2018 15:11

عمران خان کی تباہ کن باؤلنگ،دوسری سیاسی جماعتوں کی 100سے زائد وکٹیں ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 مئی 2018ء) عام انتخابات سے قبل کپتان عمران خان کا طوفانی اسپیل دیکھنے میں سامنے آیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے مخالفین کی 100 سے زائد وکٹیں اڑا دی۔دوسری سیاسی جماعتوں کے کئی ایم این اے اور ایم پی اے نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے۔

کپتان عمران خان کی تباہ کن باؤلنگ سے کوئی بھی سیاسی جماعت نہ بچ سکی۔مختصر عرصہ میں دوسری جماعتوں کی 100 سے زائد بڑی وکٹیں اڑائیں۔اور ان کو اپنے ساتھ ملا لیا۔کپتان عمران خان نے پاکستان مسلم لیگ ن ،پاکستان پپپلز پارٹی،مسلم لیگ ق کی سب سے زیادہ وکٹیں اڑائیں۔جے یو ایف،اے این پی اور متحدہ بھی عمرا خان کی تباہ کن باؤلنگ کا شکار ہو گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کپتان تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے کی ہوا بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔جس سے سب سے زیادہ مسلم لیگ ن متاثر ہوئی۔پیپلز پارٹی دوسرے نمبر پر رہی۔کپتان عمران خان نے پنجاب سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق کے بڑے بڑے الیکٹیبلز چھین لیے۔مسلم لیگ ن کے60 سے زائد،پیپلز پارٹی کے 25 سے اور مسلم لیگ ق کے 15 الیکٹیبلز تحریک انصاف میں شامل ہوئے۔

ایم این اے غلام رسول ساہی،ایم پی اے افضل ساہی،ایم این اے خسرو بختیار،ایم این اے طاہر بشیر چیمہ،ایم این اے طاہر اقبال چوہدری،ایم این اے رانا قاسم نون،ایم این اے باسط بخاری،ایم پی اے سردار نصر اللہ دیشک،سابق ایم پی اے سمیع اللہ چوہدری،ایم پی اے اصغر علی شاہ،ایم پی اے محمد خان لغاری،ایم پی اے فیصل فاروق چیمہ،ایم این اے رانا عمر نظیر جیسے اور کئی بڑے سیاسی رہنماؤں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات