ایف آئی وی بی والی بال چیلنجر کپ، قازقستان نے پاکستان کو شکست دے دی

اتوار مئی 15:20

الماتے۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2018ء) ایشین والی بال کنفڈریشن کانٹی نینٹل کوالیفکیشنز چیلنجر کپ میں میزبان قازقستان نے پاکستان کو 3-1 سیٹس سے شکست دے دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قازقستان میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں میزبان قازقستان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پاکستان کو 3-1 سیٹس سے ہرا کر پہلی کامیابی حاصل کی، پہلے سیٹ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو 25-18 سے زیر کیا لیکن اس کے بعد میزبان ٹیم چھائی رہی اور اس نے مسلسل اگلے تینوں سیٹس 25-16، 25-17 اور 25-18 سے جیت کر 3-1 سے کامیابی حاصل کی۔ واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے میچ میں چائنیزتائپے کو شکست فاش سے دوچار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :