بنگلہ دیش کا افغانستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان، مصدق حسین کی ایک برس بعد ٹیم میں واپسی، امرالقیس، تسکین احمد اور نورالحسن ڈراپ

اتوار مئی 15:20

ڈھاکہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2018ء) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے آئندہ ماہ افغانستان کے خلاف شیڈول ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، مصدق حسین کی ایک سال بعد دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، انہوں نے آخری مرتبہ گزشتہ سال اپریل میں سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی میچ میں ملک کی نمائندگی کی تھی، امرالقیس، تسکین احمد اور نورالحسن سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہے جبکہ سومیا سرکار، ابوجاوید اور ابوحیدر ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 3 جون سے ہو گا۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان شکیب الحسن، محموداللہ، تمیم اقبال، سومیا سرکار، لٹن داس، مشفق الرحیم، صابر رحمان، مصدق حسین، عارف الحق، مہدی حسن میراز، نظم الاسلام، مستفیض الرحمان، ابوحیدر، روبیل حسین اور ابو جاوید پر مشتمل ہے۔