مانچسٹریونائیٹڈ کو شکست، چیلسی نے ایف اے فٹ بال کپ کا ٹائٹل جیت لیا

اتوار مئی 15:20

ْویمبلے۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2018ء) چیلسی نے ایف اے فٹ بال کپ کا ٹائٹل جیت لیا، فاتح ٹیم نے فیصلہ کن معرکے میں مانچسٹریونائیٹڈ کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 1-0 گول سے شکست دی۔

(جاری ہے)

ویمبلے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں چیلسی اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم اعصاب کی جنگ میں قسمت نے چیلسی کا ساتھ دیا اور مانچسٹریونائیٹڈ کو 1-0 گول سے ہرا کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، میچ کے 22ویں منٹ میں ایڈن ہیزرڈ نے گول کر کے ٹیم کو مانچسٹر کے خلاف 1-0 گول کی برتری دلائی اور ان کا یہی گول فیصلہ کن ثابت ہوا، مانچسٹریونائیٹڈ نے حریف ٹیم کی برتری ختم کرنے کیلئے آخر دم تک بھرپور فائٹ کی لیکن چیلسی کے مضبوط دفاع نے اسے کامیاب نہ ہونے دیا، اسطرح چیلسی نے 1-0 گول سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایف اے کپ کا ٹائٹل حاصل کیا۔