قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں دفاعی پیداوار ،ْ مواصلات ،ْ انسانی حقوق ،ْ پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کے الگ الگ اجلاس (آج)ہونگے

اتوار 20 مئی 2018 15:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں دفاعی پیداوار ،ْ مواصلات ،ْ انسانی حقوق ،ْ پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کے الگ الگ اجلاس (آج)پیر کو ہونگے ۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کا 51واں اجلاس (آج )پیر کو ساڑھے دس بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا ،ْاجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین خواجہ سہیل منور کریں گے۔

اجلاس میں نیشنل ریڈیو ٹیلی کمیونیکشن کارپوریشن (این آر ٹی سی) کی جانب سے تیار کی گئی جدید کمرشل مصنوعات کے حوالے سے کمیٹی کو بریفننگ دی جا ئیگی۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کا 84واں اجلاس پیر کو ساڑھے پانچ بجے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے کمیٹی روم میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین محمد مزمل قریشی کریں گے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے جاری منصوبوں پر غور کیا جائے گا جبکہ کمیٹی کی پانچ سالہ کارکردگی پر غور کیا جائے گا اور کمیٹی کے اراکین کا الوداعی گروپ فوٹو بنایا جائے گا۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس پیر کو ساڑھے دسے بجے وزارت انسانی حقوق کے کمیٹی روم میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین بابر نواز خان کرینگے ۔ اجلاس میں وزارت کے مختلف امور ، حکومت کی جانب سے بچوں کے تحفظ کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات پر غور کیا جائے گا جبکہ دیگر امور بھی زیر غور لائے جائیں گے ۔پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی فور کا اجلاس پیر کو گیارہ بجے پارلیمنٹ ہائوس کے کمیٹی روم میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے کنوینیئر شاھدہ اختر علی کرینگی ۔ اجلاس میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی وزارت ہائوسنگ و تعمیرات ، فاٹا کے مختلف آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا جائیگا ۔