سینٹ کی قائمہ کمیٹیوں پارلیمانی امور ،ْ ہائوسنگ و تعمیرات کے الگ الگ اجلاس (آج) ہونگی

اتوار 20 مئی 2018 15:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) سینٹ کی قائمہ کمیٹیوں پارلیمانی امور ،ْ ہائوسنگ و تعمیرات کے الگ الگ اجلاس (آج)پیر کو ہونگی ۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کا اجلاس (آج )پیر کو گیارہ بجے پارلیمنٹ ہائوس کے کمیٹی روم میں ہوگا ۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کی چیئرپرسن سینیٹر سسی پلیجو کریںگی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ممبرز آف پارلیمنٹ کی تنخواہوں و مراعات کے حوالے سے ترمیمی بل 2018ء پر غور کیا جائے گا جبکہ اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان 2018ء کے عام انتخابات کے حوالے سے کئے گئے انتظامات پر کمیٹی کو بریفننگ دیںگے اور اجلاس میں وزارت پارلیمانی امور کمیٹی کو کام کرنے کے طریقہ کار اور سالانہ بجٹ کے حوالے سے کمیٹی کو بریفننگ دینگے ۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہائوسنگ و تعمیرات کا اجلاس پیر کوگیارہ بجے پارلیمنٹ ہائوس کے کمیٹی روم میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر میر کبیر احمد کریںگے ۔ اجلاس میں وزارت ہائوسنگ و تعمیرات کی جانب سے کمیٹی کو وزارت کی کارکردگی اور اس کے ماتحت اداروں کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی جائے گی جبکہ دیگر امور بھی زیر غور لائے جائیں گے ۔