جلد نئے چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی عمل میں لائی جائے ،ْ فیڈریشن آ ل پاکستان یونیورسٹیرز اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کا وزیر اعظم کو خط

اتوار 20 مئی 2018 15:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان کو خط لکھا گیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ جلد از جلد نئے چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی عمل میں لائی جائے ۔تفصیلات کے مطابق فپواسا کی جانب سے میرٹ اور شفافیت پر مبنی چار رکنی پینل کی نامزدگی کو نہایت خوش آئند قرار دیا گیا ہے اس حوالے سے فپواسا کے مرکزی صدر ڈاکٹر کلیم اللہ بریچ، اسلام آباد کے صدر ڈاکٹر شہزاد اشرف اور بلوچستان کے صدر ڈاکٹر فرید اچکزئی نے کہاکہ ہم سرچ کمیٹی کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہر قسم کے دباؤ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ممتاز ماہرین تعلیم کا انتخاب کیا اور متنازعہ امیدواروں کو اس اہم منسب سے دور رکھا گیا۔

(جاری ہے)

ایچ ای سی کے چئرمین کی تعیناتی کے لئے قائم کی گئی سرچ کمیٹی کی جانب سے میرٹ اور شفافیت پر مبنی چار رکنی پینل کی نامزدگی نہایت خوش آئند ہے اور انہوں نے اس سلسلے میں سرچ کمیٹی کی کاوشوں کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر طارق بنوری، سابق وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بھاولپور، پروفیسر ڈاکٹر محمد مختار، پروفیسر ڈاکٹر انوار الحسن گیلانی اور پروفیسر ڈاکٹر اقبال چوہدری کی نامزدگی میرٹ کی آئینہ دار ہے اور اس سلسلے میں ہم سرچ کمیٹی کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہر قسم کے دباؤ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ممتاز ماہرین تعلیم کا انتخاب کیا اور متنازعہ امیدواروں کو اس اہم منسب سے دور رکھا گیا۔

انہوں نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ جلد از جلد سرچ کمیٹی کی سفارشات کومد نظر رکھتے ہوئے ایچ ای سی کے نئے سربراہ کی تقرری کا باقائدہ اعلان کریں تاکہ اعلی تعلیمی شعبہ میں ایڈہاک ازم کا خاتمہ ہو سکے۔