جھنگ ،ْ مسلح افراد کی فائرنگ سے ماں بیٹی سمیت تین افراد جاں بحق

اتوار مئی 15:20

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2018ء) جھنگ میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ماں بیٹی سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ موچیوالہ چک نمبردوسو تیس کے رہائشی تاج نے مبینہ طورپر غیرت کے نام پر چالیس سالہ بہن کوثر بی بی اور بیس سالہ بھانجی سعدیہ بی بی کوفائرنگ کرکے قتل کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم تاج کو پستول سمیت حراست میں لے لیا۔دوسرا واقعہ بھی تھانہ موچیوالہ کے ہی علاقہ چک نمبر چارسو بانوے میں پیش آیا۔ جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اقبال نامی شخص جاں بحق ہوا۔ پولیس نے قتل ہونے والے تینوں افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کردیا۔