ہمیں ہمیشہ اپنے گھروالوں اور اپنے پیاروں کے ساتھ چھوٹی چھوٹی خوشیاں منانے کیلئے وقت نکالنا چاہئے

شاہد آفریدی نے بیٹی اسمارہ کی چھٹی سالگرہ کے موقع پر نہایت جذباتی پیغام مداحوں کے ساتھ شیئر کر دیا

اتوار 20 مئی 2018 15:20

ہمیں ہمیشہ اپنے گھروالوں اور اپنے پیاروں کے ساتھ چھوٹی چھوٹی خوشیاں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) سابق قومی کپتان شاہد آفریدی نے اپنی بیٹی اسمارہ کی چھٹی سالگرہ کے موقع پر نہایت جذباتی پیغام مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔گزشتہ رات انہوں نے اپنی سب سے چھوٹی بیٹی اسمارہ آفریدی کی چھٹی سالگرہ منائی۔ سالگرہ کی تقریب میں ان کی تینوں بڑی بیٹیاں بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر شاہد آفریدی اپنی بیٹیوں کے ساتھ نہایت خوش نظرآئے۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی نے سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور بیٹیوں کے حوالے سے نہایت جذباتی پیغام شیئر کیا۔

شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر لکھاکہ اپنی بیٹی اسمارہ کی چھٹی سالگرہ منائی، ماشااللہ، بیٹیاں خدا کی رحمت ہوتی ہیں، ہمیں ہمیشہ اپنے گھروالوں اور اپنے پیاروں کے ساتھ چھوٹی چھوٹی خوشیاں منانے کیلئے وقت نکالنا چاہئے اور ان لمحات کیلئے شکر اداکرنا چاہئے۔ اسمارہ کو بہت سارا پیار۔

متعلقہ عنوان :