مارچ میں ملک میں خدمات کے شعبے کی برآمدات میں 40فیصد کمی رہی

اتوار 20 مئی 2018 15:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) مارچ کے مہینے میں ملک میں خدمات کے شعبے کی برآمدات میں 40فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق مارچ 2018کے دوران خدمات کے شعبے میں برآمدات میں مجموعی طورپر40.5فیصد کی کمی ریکارڈ گئی اوربرآمدات کا حجم 427.8ملین ڈالرریکارڈ کیاگیا۔

(جاری ہے)

اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکر مارچ کے مہینے تک ملک میں خدمات کے شعبے کی برآمدات کا میں 10.49فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اوربرآمدات کاحجم 3.86ارب روپے ریکارڈ کیاگیا۔اس کے برعکس خدمات کے شعبے کی درآمدات میں 7.2فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ماہانہ بنیادوں پرمارچ کے مہینے میں خدمات کے شعبے میں درآمدات میں 9.7فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :