سعودی عرب میں خاتون کو سیر کیلئے گھر سے باہر نکلنا بہت مہنگا پڑ گیا

سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ،سیرکے لیے نکلنے والی خاتون جاں بحق،چھ زخمی زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا،اندھیرے کی وجہ سے نہیں دیکھ سکا،گاری کی رفتارانتہائی کم تھی،ڈرائیور

اتوار مئی 15:40

سعودی عرب میں خاتون کو سیر کیلئے گھر سے باہر نکلنا بہت مہنگا پڑ گیا
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2018ء) سعودی عرب میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون جاںبحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق القنفذہ کمشنری کے مشرقی علاقے مرکز سبت الجارہ کی ایک تنگ و تاریک سڑک پر خواتین معمول کی واک کر رہی تھیں کہ اچانک ایک گاڑی ان سے ٹکرا گئی ۔

(جاری ہے)

ڈرائیور کا کہنا تھا کہ اندھیرے کی وجہ سے وہ خواتین کو دیکھ نہیں سکا اگرچہ گاڑی کی رفتار بھی انتہائی کم تھی ۔

ڈرائیور نے مزید کہا کہ اچانک اسے ایسا محسوس ہوا کہ گاڑی سے نامعلوم اجسام ٹکرائے ہیں جب اس نے گاڑی روکی تو یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ اس کی گاڑی سے ٹکرانے والے اجسام خواتین تھیں جن کی تعداد چھ تھی ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کے یونٹس جائے حادثہ پر پہنچ گئے جنہوں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا جبکہ جاں بحق ہونے والی خاتون کی نعش سرد خانے میں رکھوا دی گئی ۔