سعودی ولی عہد محمد بن سلمان زندہ ہیں یا مر گئے، بالآخر اصل حقائق سامنے آگئے

محمد بن سلمان کی ہلاکت کی خبر جھوٹی ہے، سعودی عہدیدارکی پھر وضاحت

اتوار 20 مئی 2018 15:40

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان زندہ ہیں یا مر گئے، بالآخر اصل حقائق سامنے ..
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے تقریباً ایک ماہ سے منظر عام سے غائب رہنے کے بعد ایرانی میڈیا کی جانب سے رواں ہفتے یہ افواہیں گردش کرنے لگیں کہ محمد بن سلمان گزشتہ ماہ سعودی حکومت کا تختہ الٹنے کی مبینہ کوشش کے دوران ہلاک ہوئے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق سعودی ولی عہد کے نجی آفس کے ڈائریکٹر بدر العساکر نے ان تمام افواہوں کو رد کرتے ہوئے ٹویٹ کے ذریعے ایک تصویر شیئر کی، جس میں محمد بن سلمان دیگر عرب رہنماؤں کے ہمراہ نظر آئے۔

انہوںنے کہاکہ چند روز قبل سامنے آنے والی ایرانی میڈیا کی رپورٹس سے ان افواہوں کو تقویت ملی جس میں بے نام عرب ریاست کو بھیجی گئی اسی خفیہ سروس رپورٹ کے حوالے سے محمد بن سلمان کے ممکنہ طور پر زخمی ہونے اور ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا۔