تراویح لائوڈ اسپیکر پر نشرکیوں کی حوثیوں نے مساجد کے آئمہ کو جیل بھیج دیا

حوثیوں نے بعض آئمہ کوآئندہ لائوڈ اسپیکر ترایح نشر کرنے کا اہتمام نہ کرنے کی یقین دھانی پر رہاکردیا

اتوار 20 مئی 2018 15:40

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) حوثی باغیوں نے تراویح لائوڈ اسپیکر پر نشر کرنے پر مساجد کے آئمہ کو جیل بھیج دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حوثی باغی گھبراہٹ کا شکار ہیں اور وہ اول فول حرکتیں کرنے لگے ہیں۔

(جاری ہے)

عام یمنی شہریوں میں حوثیوں کے حوالے سے برداشت ختم ہوتی جارہی ہے۔ حوثی رمضان المبارک کے دوران مساجد میں گھس آئے اور دسیوں آئمہ کو اغوا کرکے اپنے ہمراہ لے گئے۔ اس موقع پر نمازیوں سے جھڑپیں ہوئیں۔ انہوں نے عوامی غصے کو دیکھتے ہوئے بعض آئمہ کو اس شرط پر رہا کیا کہ وہ آئندہ لائوڈ اسپیکر ترایح نشر کرنے کا اہتمام نہیں کرینگے۔

متعلقہ عنوان :