ورجینیا میں مال گاڑی پٹری کی 31بوگیاں پٹری سے اتر گئیں ، کوئی نقصان نہیں ہوا

بوگیاں ہٹانے اور پٹری کی مرمت میں ایک دن سے زیادہ وقت لگ سکتا ہے،ریلوے کمپنی کا بیان

اتوار 20 مئی 2018 15:40

ورجینیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) امریکا کی ریاست ورجینیا کے شہر الیگزینڈریا میں مال گاڑی پٹری سے اتر گئی، کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریلوے کمپنی نے ایک بیان میں کہاکہ مال گاڑی کی ایک سو سڑسٹھ بوگیوں میں سے اکتیس بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، ٹرین پر کوئی خطرناک مادہ نہیں تھا اس لئے کوئی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

ڈرائیور کا کہنا تھا کہ ویلر ایونیو کے قریب واقع پل کی مٹی نرم پڑ چکی تھی جس وجہ سے ٹرین ایک جانب جھک کر الٹ گئی، ریلوے کمپنی کی انتظامیہ کا کہنا تھاکہ بوگیاں ہٹانے اور پٹری کی مرمت میں ایک دن سے زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔