1998 ورلڈ کپ کے ڈراز میں ’ ہیر پھیر‘ کی گئی تھی ،ْیوئیفا کے سابق چیف مائیکل پلاٹینی کا انکشاف

اتوار 20 مئی 2018 15:40

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) یوئیفا کے سابق چیف مائیکل پلاٹینی نے انکشاف کیا ہے کہ 1998 ورلڈ کپ کے ڈراز میں ’ ہیر پھیر‘ کی گئی تھی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مائیکل پلاٹینی نے انکشاف کیا کہ 1998 ورلڈ کپ کے ڈراز میں ہیر پھیر کی گئی تھی تاکہ میزبان فرانس اور دفاعی چمپئن برازیل فائنل سے قبل سامنے نہ آئیں۔

(جاری ہے)

سابق فرنچ فٹبالر نے اعتراف کیا کہ 1998 ورلڈ کپ ڈرا میں تھوڑی بہت ہیر پھیر کی گئی تھی جس میں اس امر کو یقینی بنایاگیا تھا کہ میزبان اور برازیل فائنل سے قبل مدمقابل نہ آئیں، پلاٹینی نے کہا کہ ہم نے جب شیڈول ترتیب دیا تو اس میں تھوڑی بہت ہیرا پھیری کی تھی۔

واضح رہے کہ 20 برس قبل منعقدہ ایونٹ کے فائنل میں فرانس نے برازیل کو 3-0 سے مات دیکرعالمی چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :