ملک کھلاڑیوں کے مالی اور معاشی مسائل حل کئے بغیر کھیل ترقی نہیں کر سکتے، جان شیر خان

سپانسرز کو کرکٹ کی طرح دوسرے کھیلوں میں آنا چاہئے تاکہ ملک میں دوسری کھیلوں کو فروغ حاصل ہو‘سابق عالمی چمپئن

اتوار مئی 15:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2018ء) سکواش کے سابق عالمی چمپئن جان شیر خان نے کہا ہے کہ ملک کھلاڑیوں کے مالی اور معاشی مسائل حل کئے بغیر کھیل ترقی نہیں کر سکتے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں سب سے بڑا مسئلہ کھلاڑیوں کی بے روزگاری ہے جب تک بے روزگاری پر قابو نہیں پائے گا تو اس وقت تک ملک میں کھیل ترقی نہیں کرسکتے، انہوں نے کہا کہ کسی بھی کھیل میں حکومت اور سپانسر کے بغیر ترقی ناممکن ہے ، بارہ دفعہ کے عالمی چمپئن جان شیر خان نے کہا کہ سپانسرز کو کرکٹ کی طرح دوسرے کھیلوں میں آنا چاہئے تاکہ ملک میں دوسری کھیلوں کو فروغ حاصل ہو۔

انہوں نے ملک میں پہلی کبڈی سپر لیگ کے کامیاب انعقاد پر پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا محمد سرور کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس کبڈی سپر لیگ ملک میں ہمارے ثقافتی کھیل کو مزید فروغ حاصل ہوگا، کھیلوں کی ترقی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نیکہا کہ کسی بھی ملک میں کھیلوں کی ترقی میں کھلاڑیوں اور عہدیداروں کا بڑا اہم کردار ادا ہوتا ہے ان دونوں ملکی مفاد کو مدد نظر رکھ کر فیصلے کرنے چاہیے۔