نام نہاد تبدیلی کے دعویداروں کے چہرے بے نقاب ہوچکے ،میٹرو اورنج ٹرین مخالفین کیلئے پریشانی کاباعث ہے‘پرویز ملک

عوام منفی سیاست کرنیوالوں کوالیکشن میں مسترد کردینگے، ترقی اورمیگا پراجیکٹس ن لیگ کی پہچان بن چکے ہی ،عمران نذیرکا تقریب سے خطاب

اتوار مئی 15:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن))لاہور کے صدر محمد پرویز ملک،جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ نام نہاد تبدیلی کے دعویداروں کے چہرے بے نقاب ہوچکے ہیں،،میٹرو اورنج ٹرین مخالفین کے لئے بڑی پریشانی کاباعث ہیں، عوام منفی سیاست کرنے والوں کو آئندہ الیکشن میں مسترد کردیں گے۔ گزشتہ روز افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پنجاب کی ترقی سب کے سامنے ہے، ترقی اورمیگا پراجیکٹس پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پہچان بن چکے ہیں۔

معیار اور شفافیت کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل مسلم لیگ (ن) کا انداز ہے۔ پنجاب کے چھوٹے بڑے شہروں کی یکساں ترقی کے وڑن پر عمل پیر اہیں۔ ملک کو اندھیروں سے نجات دلانے کا سہرا مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے سر ہے اور بڑے ترقیاتی اور توانائی کے منصوبوں کو ریکارڈ مدت میں مکمل کر کے ایک مثال قائم کی گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ماضی میں منصوبوں کی آڑ میں قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا گیا جبکہ بعض سیاسی عناصر نے دھرنوں اور لاک ڈائون کے ذریعے تعمیر و ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی اور یہ عناصر ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے شفاف ترین منصوبوں کو مکمل ہوتا دیکھ کر پریشان ہیں کیونکہ آج قومی خزانے کی پائی پائی امانت سمجھ کر ترقیاتی منصوبوں پر صرف کی جا رہی ہے ایک طرف شفافیت، محنت، دیانت، امانت اور خدمت کی سیاست ہے جبکہ دوسری طرف افراتفری، لوٹ مار اور دشنام طرازی اورانتشار کی سیاست ہے۔