آصف علی زرداری کانواب شاہ میں آتشزدگی پر اظہار تشویش ،انتظامیہ ،پارٹی عہدے دار وں کو متاثرین کی مدد کرنے کی ہدایت

اتوار 20 مئی 2018 15:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے نواب شاہ اور قاضی احمد کے گائوں میں آتشزدگی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے انتظامیہ اور پارٹی عہدے دار وں کو متاثرین کی مدد کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ آگ سے متاثرہ خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے ۔

(جاری ہے)

پارٹی عہدے دار انتظامیہ سے مل کر متاثرین کی دیکھ بھال کریں جبکہ حکومت سندھ متاثرین کے نقصان کا ازالہ کرے ۔