متنازع کشن گنگا ڈیم کی تعمیر کا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے‘مہرین انور راجہ

اتوار 20 مئی 2018 15:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ متنازع کشن گنگا ڈیم سے خط عدم توازن کاشکار ہوسکتا ہے ، کشمیریوں نے تو اس ڈیم کے افتتاح پر احتجاج کیا مگر حکومت پاکستان نے واضح موقف نہ اپنا یا ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میںانہوں نے کہاکہ اس ڈیم کے افتتاح کے موقع پر اس معاملہ کو عالمی سطح پر اٹھادینے کا بیان جاری کرنا کافی نہیں ہے ، یہ معاملہ ٹھوس اقدامات کا متقاضی ہے اس حوالے سے حکومت کو دو ٹوک پالیسی اختیار کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ متنازع کشن گنگا ڈیم کی تعمیر کا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے،ہماری خارجہ پالیسی میں بڑے بڑے جھول ہیںجس وجہ سے ہم اپنا موقف درست انداز میں پیش نہیں کرپارہے ، ہمیں اس طرح کے معاملاتپارلیمنٹ میں لا نے چاہیں اور ان امور پر بحث ہونی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :