Live Updates

تحریک انصاف سو دنوں میں ملک کا نقشہ بدل دے گی،بیرونی قوضوں کی بجائے اپنے وسائل کو استعمال میں لائیں گے‘نبیلہ حاکم

اتوار 20 مئی 2018 15:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سو دنوں میں ملک کا نقشہ بدل دے گی،بیرونی قوضوں کی بجائے اپنے وسائل کو استعمال میں لائیں گے،کشکول توڑنے کے دعوے کرنے والوں نے ملک کو قرضوں کے بوج تلے دبا دیا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ پاکستان کا ہر شہری ایک لاکھ کا مقروض ہو چکا ہے۔

پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ نقصان ملک کو نواز شریف حکومت نے پہنچایا۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ(ن) کو بدقسمتی سے جب بھی اقتدار ملا اس نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے۔قوم آئندہ الیکشن میں ان کا عبرت ناک احتساب کرینگے۔انہوں نے کہا نواز شریف فیملی کے بعد شہباز شریف فیملی کا نمبر آنے والا ہے۔حدیبیہ پیپر ملز کے علاوہ بھی شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے کارنامے ہیں جن کے رازوں سے آہستہ آہستہ پردے اٹھ رہے ہیں۔شہباز شریف نواز شریف سے بڑا چور اور ڈاکو ہے نے خاموشی سے اپنے بیٹے کے ذریعے اربوں روپے کی کرپشن کی ہے۔تحریک انصاف پاکستانیوں کے ٹیکس کا پیسہ ان کے پیٹ سے جلد نکالے گی اور ان کو جیل میں ڈالے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات