امریکہ اور اسرائیل خطے میں امن تباہ کرنے کے ذمہ دار ہیں اور دہشت گردی کو فروغ دے رہے ہیں‘عبدالغفار روپڑی

فلسطینیوں نے جرات وبہادری کی نئی مثالیں قائم کی ہیں ان کی شہادتیں رائیگاں نہیں جائیں گی‘امیر جماعت اہلحدیث کا افطارڈنر سے خطاب

اتوار مئی 15:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2018ء) جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفارروپڑی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک اللہ کی طرف سے ایک معززاور بابرکت مہمان ہے جوہمارے لیے بہت سی نعمتیں اور برکتیں لے کر آتا ہے۔گزشتہ روز اافطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ اس مبارک ماہ میں اللہ کی عبادت کے دوران ہمیں مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں کو نہیں بھولناچاہیے، انہیں اپنی دعاؤں کا حصہ بناناچاہیے، امریکہ اور اسرائیل خطے میں امن تباہ کرنے کے ذمہ دار ہیں اور دہشت گردی کو فروغ دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکہ نے صہیونی ریاست کے تابوت میں ایک اور کیل ٹھونک دیا ہے اور بیت المقدس کی تاریخی، اسلامی اور عرب کی جغرافیائی حیثیت کو نظر انداز کیا ہے،،امریکہ نے عالم اسلام کے جذبات کو مشتعل کرکے اپنے لیے مزید نفرت اکٹھی کی ہے ۔فلسطینیوں نے جرات وبہادری کی نئی مثالیں قائم کی ہیں ان کی شہادتیں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ایک دن آئیگا اسرائیل اور اسکے حواریوں کو شکست ہو گی اور بیت المقدس پنجہ یہود سے آزاد ہو گا ۔جا۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلم ممالک اپنے مشترکہ دشمن امریکہ کی پہچان کریں اور اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں۔