Live Updates

ماہانہ اعزازیہ‘ تحریک انصاف کی حکومت نے فلم انڈسٹری کے ہنرمندوں کے دل جیت لیئے ‘ارباز خان ‘شاہد خان جہانگیر جانی

حکومتی اقدامات سے فلم انڈسٹری کے ہنرمندوں کے حوصلے بڑھ گئے ہیں سنیما انڈسٹری کے فروغ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر بہت کچھ کرنا ہوگا

اتوار 20 مئی 2018 15:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) پشتو اور اردو فلموں کے معروف اداکار و ہدایتکار ارباز خان پشتو فلموں کے سپرسٹار شاہد خان فلم اور ٹی وی کے معروف اداکار جہانگیر جانی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے ایک مرتبہ پھر فنکاروں اور ہنرمندوں کے لئے ثقافت کے زندہ امین ایوارڈ ماہانہ اعزازیہ جاری کرکے ٹی وی کے ساتھ ساتھ فلم انڈسٹری کے فنکاروں اور ہنرمندوں کے دل جیت لئے ہیں اور اس سے فلم انڈسٹری کے اداکاروں اور ہنرمندوں کے حوصلے بڑھ گئے ہیں اور انکا احساس ہوچکا ہے کہ حکومت انکی اب حقیقی معنوں میں سرپرستی کر رہی ہے لیکن اب بھی حکومت کو پشتو فلم انڈسٹری کے فروغ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر بہت کچھ کرنا ہوگا کیونکہ خیبر پختونخوا میں سنیما انڈسٹری زوال پذیر ہے ا ور رہی سہی انڈسٹری بھی بزنس نہ ہونے کی وجہ سے بند ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے فنکار برادری کو اعزازیہ دینے کا انتہائی اہم قدم اٹھایاہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے اور تاریخ میں اسے سنہری حروف سے لکھاجائیگا ، انہوں نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ فنکاربرادری کسمپرسی کی زندگی میں مبتلا ہیں بیشترفنکار غربت کی چکی میں پس رہے ہیں تاہم صوبائی حکومت کی جانب سے اعزازیہ کااعلان انکی امیدکیلئے بارش کا پہلاقطرہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے فنکاروں کی فلاح وبہبوداوران کی حوصلہ افزائی کیلئے جو بیڑااٹھارکھا ہے تمام فنکارحکومت کی اس کاوش کوقدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں اوراس کی احسن اقدام کیلئے حکومت مبارکبادکی مستحق ہی-
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :