بائرن میونخ کو اپ سیٹ شکست، فرینک فرٹ کلب نے جرمن فٹ بال کپ جیت لیا

اتوار مئی 15:50

برلن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2018ء) فرینک فرٹ کلب نے جرمن فٹ بال کپ کا ٹائٹل جیت لیا، فاتح کلب نے بائرن میونخ کلب کو 3-1 گولز سے اپ سیٹ شکست دے کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

جرمن کپ کے سلسلے میں کھیلے گئے فائنل میں فرینک فرٹ کلب نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ٹائٹل فیورٹ بائرن میونخ کو ایک کے مقابلے میں تین گولز سے اپ سیٹ شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا، فاتح کلب کی طرف سے ریبک نے دو اور گاسی نے ایک گول کیا، میونخ کی طرف سے واحد گول لیونڈوسکی نے کیا۔

متعلقہ عنوان :