قوم کے بہادر سپوت شہیدکرنلن سہیل نے ملک و قوم کی حفاظتن کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، احس اقبال

وزیر داخلہ کی کرنل سہیل عابد شہید کی رہایش گاہ پر آمد اور لواحقینن سے اظہار تعزیت

اتوار مئی 15:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2018ء) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہاہے کہ شہیدکرنلن سہیل قوم کے بہادر سپوت تھے جنہوں نے ملک و قوم کی حفاظتن کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔انہوں نے یہ بات کرنل سہیل عابد شہید کی رہایش گاہ پر کہی ۔ وزیرداخلہ نے شہید کے لواحقینن سے تعزیت کی اور ان کیلیئے صبر جمیل کے لیے دعا کی ۔ وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

وزیرداخلہ نے کہاکہ کر نلن سہیل قوم کے بہادر سپوت تھے جنہوں نے ملک و قوم کی حفاظتن کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا،قوم کو اپنے شہداء پر فخر ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہماری سیکورٹی فورسز نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں اور شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔ وزیرداخلہ نے کہاکہ پاکستان سے نفرت کا خاتمہ اولین ترجیح ہے ۔ وزیرداخلہ پروفیسر احسن اقبال قبرستان بھی گئے اور کرنل سہیل شہید کی قبرپر فاتحہ بھی پڑھی۔