بین الاقوامی دباؤ مسترد، مادورو پھر انتخابات میں حصہ لیں گے

اتوار 20 مئی 2018 16:00

کراکس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) وینیزویلا کے صدر نکولس مادورو تمام تر بین الاقوامی دباؤ مسترد کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ اس طرح وہ اگلے 6 برس کے لیے ملکی صدر کے عہدے پر فائز رہنے کے متمنی ہیں۔

(جاری ہے)

انتخابات میں ان کی شرکت پر اپوزیشن کی جانب سے شدید تنقید کی گئی ہے۔ ان انتخابات کا مرکزی اپوزیشن جماعت نے بائیکاٹ کر رکھا ہے جب کہ مادورو کے اہم سیاسی حریفوں کی انتخابات میں شرکت پر پابندی عائد ہے۔ مبصرین کے مطابق اپوزیشن میں پائی جانے والی تقسیم اور اختلافات کے تناظر میں مادورو انتخابات میں باآسانی فتح یاب ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :