اسرائیلی سرحد پر سینکڑوں فلسطینیوں کے مظاہرے میں حماسکے سربراہ بھی شامل

اتوار 20 مئی 2018 16:00

غزہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) فلسطینی تنظیم حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ بھی اسرائیلی سرحد پر سینکڑوں افراد کے مظاہرے میں شامل ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ سرحدی باڑ سے چند سو میٹر کے فاصلے پر انہوں نے فلسطینی پرچم لہرایا اور فتح کا اشارہ کیا۔

(جاری ہے)

اسرائیلی فوج کے مطابق غزہ سے ملحق سرحدی باڑ کے قریب 5 مقامات پر قریب ایک ہزار مظاہرین موجود ہیں۔ گزشتہ پیر سے ان مظاہروں کے نتیجے میں کم از کم ساٹھ فلسطینی ہلاک جب کہ2ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ فلسطینی امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے یروشلم منتقلی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :