مصر میں ایک سوشلسٹ کارکن گرفتار

اتوار 20 مئی 2018 16:00

قاہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) مصر کی سکیورٹی استغاثہ نے ایک معروف سوشلسٹ رہنما کو15 روز کے لیے حراست میں لینے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ان پر ’غیرقانونی مظاہروں کو ہوا دینے‘ کا الزام عائد ہے۔

(جاری ہے)

حاتم محمدین نامی بائیں بازو کے رہنما اور وکیل کو ان کے گھر سے گرفتار کر لیا گیا۔ میٹرو کے کرایوں میں اضافے پر احتجاج کرنے پر کم از کم دیگر 20 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ محمدین کے وکلا کا کہنا ہے کہ ان مؤکل پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ نقص عامہ کا باعث بنے۔

متعلقہ عنوان :