شمالی کوریائی رہنما سے ملاقات، امریکا اور جنوبی کوریا کی مشاورت

اتوار 20 مئی 2018 16:00

سئیول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) جنوبی کوریائی صدر مون جے اِن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

(جاری ہے)

اس گفتگو میں اتفاق کیا گیا کہ شمالی کوریا کی جانب سے اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی دھمکی کے باوجود کم جونگ اٴْن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان مجوزہ ملاقات متوقع ہے۔ مون اور ٹرمپ کے درمیان بیس منٹ تک ٹیلی فون پر بات چیت جاری رہی۔ جنوبی کوریا کے صدارتی دفتر کی جانب سے تفصیلات بتائے بغیر کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے شمالی کوریا کے حالیہ اقدامات کے تناظر میں بات چیت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :