…تصحیح شدہ…)

آئندہ انتخابات میں ہماری جماعت واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کر ے گی،چوہدری زاہد حسین

اتوار 20 مئی 2018 16:20

لاہور۔20 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) یوسی 33 کے چیئرمین چوہدری زاہدحسین نے کہا ہے کہ 2018 ء کے عام انتخابات میں ہماری جماعت واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ، مسلم لیگ (ن) ملک کی سب سے بڑی سیای جماعت ہے اسے کسی سازش کے تحت ختم کرنا نا ممکن ہے ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں آ نے والے حلقہ کے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ چوہدری زاہد حسین نے کہاکہ مشرف دور کے زوال کے بعد مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت میں پہلے سے بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے ، پی ٹی آئی آئندہ الیکشن کے نتائج کے بعد ملکی سیاست سے ہمیشہ کیلئے فارغ ہو جائے گی ۔