Live Updates

محمد نواز شریف مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے دلوںکی دھڑکن ہیں، شیخ نصیر

اتوار 20 مئی 2018 16:20

لاہور۔20 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) انجمن تاجران پاکستان کلاتھ مارکیٹ کے جنرل سیکرٹری شیخ نصیر احمد نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے دلوںکی دھڑکن ہیں۔ یہ بات انہوں نے پاکستان کلاتھ مارکیٹ میں منعقدہ تاجروں کے ایک اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی محبت ہمارے دلوں سے مٹانے والے احمقوں کی جنت کے مکین ہیں، نواز شریف پہلے سے زیادہ طاقت کے ساتھ واپس لوٹ کر آئیں گے ،مخالفین جان لیں کہ سازش کرنے والے ناکام ہونگے اور پاکستان مسلم لیگ(ن)کا پرچم انشا اللہ بلند رہے گا۔

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی پراپیگنڈے اور الزامات کی طرز سیاست ناکامی سے دوچار ہوچکی ہے، پورے لاہور کے عوام اور تاجر برادری مکمل طورپر محمد نواز شریف کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیںاور الیکشن 2018 ء میں مسلم لیگ کو کامیابیوں سے ہمکنارکروائیں گے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات