ڈپٹی کمشنرکا علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی وہاڑی کا دورہ

اتوار مئی 16:20

وہاڑی۔20 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی وہاڑی کا دورہ کیا، سبزیوںاور پھلوں کی نیلا می کے عمل کا جائزہ لیا اور اپنی مو جو دگی میں سبزیوں اور پھلوں کی بو لی کرائی۔

(جاری ہے)

اس مو قع پرا ن کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر فضل بخاری ، تحصیلدار وہاڑی اجمل سیف چھٹہ اور دیگر ضلعی افسران بھی مو جو د تھے، اس مو قع پر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ حکو مت پنجاب کی ہدایت کے مطابق عوام کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کو بڑھنے نہیں دیا جائے گا ، جو دکا ندار مقر ر کر دہ نر خوں سے زیا دہ وصول کر ے گا اس کو بھاری جر ما نہ کیا جائے گا ،پورے ضلع میں پرائس کنٹرل مجسٹریٹ باقاعد گی سے چیکنگ کر رہے ہیں اور ناجائز منا فع خوروں کو جرمانے کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :