سابق نائب صدر پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی ارشد محمود بھٹی کا کلرسیداں اساتذہ کے لیے ہل الاؤنس کا نوٹیفیکیشن جاری جاری کرنے کا مطالبہ

اتوار مئی 16:30

کلرسیداں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2018ء) سابق نائب صدر پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی ارشد محمود بھٹی نے کلرسیداں اساتذہ کے لیے ہل الاؤنس کا نوٹیفیکیشن جاری جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق8دسمبر2012ء کو کوٹلی ستیاں کے مقام پر سابق نائب صدر پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی ارشد محمود بھٹی کی درخواست اورشاہد خاقان عباسی کی سفارشات پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے جمِ غفیر سے خطاب کرتے ہوئے ہل الاؤنس کو دو گناہ کرنے کا اعلامیہ جاری کیا تھا جس پر یکم جولائی2016 کو نوٹیفیکیشن جاری تو کر دیا گیا لیکن تحصیل کلرسیداں کے ملازمین کو اس اضافے سے محروم رکھا گیاتحصیل ہائے مری،، کوٹلی ستیاں اور کہوٹہ کے صوبائی سرکاری ملازمین کو ہل الاؤنس باقاعدہ ملتا آ رہا ہے اور جب تحصیل کہوٹہ سے الگ ہو کر تحصیل کلرسیداں کو تحصیل کا درجہ دیا گیا تو تب بھی تحصیل کلرسیداں ہلی علاقہ ہونے کے لحاظ سے سرکاری ملازمین حسب سابق ہل الاؤنس کے مستحق ٹھہرے اور ماضی میں جب ہل الاؤنس میں اضافہ ہوا تو تحصیل کلرسیداں کے سرکاری ملازمین کو دیگر مذکورہ تحصیلوں کی طرح اضافہ ملا ۔

تحصیل کلرسیداں کے تمام ملازمین اور اساتذہ نے ہل الاؤنس کا نوٹیفیکیشن جاری جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :