ناجائز منافع خوروں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا ، اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں

اتوار 20 مئی 2018 16:30

کلرسیداں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) ناجائز منافع خوروں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا عوام کو لوٹنے والوں کو سخت سزائیں دیں گے ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں غلام مصطفے نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولت کیلئے کلرسیداں میں سستا رمضان بازار قائم کر دیا گیا ہے جہاں پر ضرورت کی تمام اشیاء ارزاں نرخوں پر دستیاب ہیں عوام کو اگر سستے بازار کے حوالے سے کوئی مسئلہ ہو تو وہ مجھ کو آگاہ کریں شکایت کا ازالہ ہو گا مہنگائی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ رمضان میں ناجائز منافع خوروں کو کنٹرول کرنے کیلیئے کلرسیداں تحصیل میں چار پرائس مجسٹریٹ مقرر کئے گئے ہیں جو مختلف علاقوں میں اپنا کام کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دودھ اور دہی فروخت کرنے والے دکاندار حضرات کو تنبہیہ کی جاتی ہے کہ وہ کوالٹی کو بہتر بنائیں اور گورنمنٹ کے مقرر شدہ ریٹس پر ہی اشیاء کوفروخت کریں بصورت دیگر ان کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :