پی ایس ڈی پی کے تحت مختلف جاری اورنئے منصوبوں کیلئے مجموعی طورپر670.75ارب روپے کے فنڈزجاری

اتوار 20 مئی 2018 16:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) وفاقی حکومت نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام(پی ایس ڈی پی) کے تحت رواں مالی سال میں مختلف جاری اورنئے منصوبوں کیلئے مجموعی طورپر670.75ارب روپے کے فنڈزجاری کردئیے ہیں۔وفاقی حکومت نے جاری مالی سال میں پی ایس ڈی پی کیلئے مجموعی طورپر1001ارب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔وزارت منصوبہ بندی ، ترقی واصلاحات کے مطابق جاری فنڈز میں وفاقی وزارتوں کیلئے 171.234ارب روپے اورخصوصی ایریاز کیلئے 63ارب روپے کے فنڈز شامل ہیں۔

اعدادوشمارکے مطابق نیشنل ہائی ویزاتھارٹی کیلئے مختص کردہ 324.72ارب روپے میں سے 253.98اورب روپے کے فنڈز جاری کردئیے گئے ہیں، اسی طرح واپڈاکیلئے 40.55ارب، کمیونیکیشن ڈویژن کیلئے 10.12ارب ، ریلویزڈویژن کیلئے 19.324ارب اورشہری ہوابازی ڈویژن کیلئے 3.39ارب روپے کے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اعلی تعلیمی کمیشن کے منصوبوں کیلئے 19.01اورب، اٹامک انرجی کمیشن کیلئے 12.6ارب ، واٹراینڈپاورڈویژن کیلئے 31.5ارب روپے، وزارت قومی صحت وخدمات کیلئے 18.5ارب، پاکستان نیوکلئیرریگولیٹری اتھارٹی کیلئے 286ملین، خزانہ ڈویژن کیلئے 13.5ارب، وزارت ماحولیاتی ڈویژن کے منصوبوں کیلئے 782ملین روپے، پیٹرولئیم وقدرتی وسائل ڈویژن کیلئے 464.4ملین روپے، وزارت منصوبہ بندی واصلاحات کیلئے 2.1ارب روپے جبکہ سپارکو کیلئے 2.42ارب روپے کے فنڈز کااجراء کیا گیاہے۔

اعدادوشمارکے مطابق ہاوسنگ اینڈورکس ڈویژن کے منصوبوں کیلئے 7.3ارب، انسانی حقوق ڈویژن 91ملین، نیشنل فوڈسیکیورٹی اینڈ ریسرچ ڈویژن کیلئے 1.05ارب ،اے جے کے بلاک ودیگرمنصوبہ جات کیلئے 22.7ارب، گلگت بلتستان بلاک کیلئے 15.39ارب جبکہ وزارت سیفران وفاٹا کیلئے 25.4ارب روپے کے فنڈز جاری کردئیے گئے ہیں۔جاری کردہ فنڈز میں وزیراعظم یوتھ پروگرام کیلئے 11.9ارب روپے کے فنڈز بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :