حکومتی اقدامات سے عوام کو خاطر خواہ ریلیف میسر آرہا ہے ، ڈی پی او

اتوار 20 مئی 2018 16:50

عارفوالا۔20 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) ڈی پی او اسماعیل الرحمان اکھاڑک نے کہا کہ حکومت پنجاب کا رمضان بازاروں کے ذریعے عوام کو سستے داموں معیاری اشیائے ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنانا انقلانی اقدام ہے ، حکومتی اقدامات سے عوام کو خاطر خواہ ریلیف میسر آرہا ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے عارفوالا میں سستے رمضان کا جائز ہ لیتے ہوئے میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ رمضان بازار میں ضعیف العمر صارفین سے عملہ بھرپور تعاون کویقینی بنائے ،عوام کودیئے جانے والے ریلیف اور اشیاء کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، انہوں نے ناقص پھل سیب اور لیموں فروخت کرنے پر دکاندارکی سرزنش کرتے ہوئے فوری طور پر لیموں اور سیب سٹال سے ہٹادیئے، اس موقع پر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی عارفوالا محمد اسلم ودیگر بھی موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :