عارفوالا، نہر میں30 فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے قریبی فصلیں متاثر

اتوار 20 مئی 2018 16:50

عارفوالا۔20 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) نہر میں30 فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے قریبی فصلیں متاثر ،محکمہ انہارکا عملہ اور لوگ شگاف پرکرنے میں مصروف ،تفصیل کے مطابق نواحی گائوں اسلام گڑھ کے نزدیک نہرمیں30 فٹ چوڑ اشگاف پڑنے سے پانی قریبی کھیت میں داخل ہو گیا جس سے شدید ما لی نقصان ہوا، اطلاع ملتے ہی محکمہ انہار اور مقامی لوگوں نے اپنی مددآپ کے تحت شگاف پر’کرنے کیلئے ہیوی مشینری کا استعمال کیااور مزید نقصان سے فصلوں کو بچالیا گیا۔

متعلقہ عنوان :