غیر معیاری اور مہنگی اشیاء فروخت کرنیوالوں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ، ڈپٹی کمشنرعارفوالا

اتوار مئی 16:50

عارفوالا۔20 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد خاں نے کہاکہ ماہ صیام برکتوں کا مہینہ ہے اس کی اہمیت و فضیلت کی روشنی میں مستحقین کی مدد اور ضرورت مندوں کی حاجت روائی بہترین عبادت ہے ،عوام کو روزمرہ کی ضروریات زندگی کی اشیاء کا ریٹ حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر دستیاب ہونا چاہیے، ذخیرہ اندوزی کرنے والوں ،غیر معیاری اور مہنگی اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی، ان خیالات کااظہار انہوں نے عارفوالا میں سستے رمضان کا دورہ کرتے ہوئے دکانداروں اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوںنے کہا کہ رمضان بازار وں میں تازہ سبزیاں اور پھل مقررکردہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنائیںاور دکاندار صارفین سے خوش مزاج لہجے میں گفتگو کریں، انہوں نے رمضان بازار میں ڈینگی سپرے ،ہیلتھ ، ریسکیوکی طرف سے بروقت فرسٹ ایڈ اورشکایات سیل کو فعال بنانے کیلئے اقدامات کا جائز ہ بھی لیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عارفوالا الطاف حسین انصاری ، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی محمد اسلم، انجمن تاجران کریانہ کے صدر رانا محمدرفیق ودیگر بھی موجودتھے۔