قصور میں قتل ہونے والی ننھی زینب کے والد نے دوران پروگرام بڑا مطالبہ کر دیا

زینب کے قاتل کو سر عام عبرتناک سزا دی جائے، زینب کے والد امین انصاری کا مطالبہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 20 مئی 2018 17:28

قصور میں قتل ہونے والی ننھی زینب کے والد نے دوران پروگرام بڑا مطالبہ ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 مئی 2018ء) قصور میں قتل ہونے والی زینب کے والد نے ڈاکٹر عامرلیاقت حسین کے پروگرام میں چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار سے بڑا مطالبہ کر دیا۔ننھی زینب کے والد امین انصاری کا کہنا تھا کہ ابھی تک زینب کا قاتل پکڑا بھی نہیں گیا تھا تب ہی میں نے ایک پریس کانفرس میں کہا تھا کہ زینب کے قاتل کو سر عام عبرتناک سزا دی جائے تا کہ آئیندہ کسی بھی بچی کے ساتھ یہ افسوس ناک واقعہ پیش نہ آئے۔

لیکن زینب کے والد کے اس مطالبے کو رد کردیا گیا تھا۔ننھی زینب کے والد نے ایک بار پھر چیف جسٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی بیٹی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو کڑی سزا دی جائے۔دورسری طرف قصور میں بچوں سے جنسی زیادتی کے کیسز کی روک تھام تاحال کمی نہیں کی جا سکی۔

(جاری ہے)

زینب زیادتی و قتل کیس کے بعد بھی بچوں سے زیادتی کے 51 کیسز رپورٹ ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔

پنجاب کا شہر قصور معصوم بچوں کیلئے جہنم ثابت ہوا ہے۔ اس شہر میں برسوں سے جاری بچوں سے جنسی زیادتی کے کیسز کی روک تھام کیلئے پنجاب حکومت نے تاحال کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے بلند و بانگ دعوے تو بہت کیے جاتے ہیں، تاہم ان دعووں کے باوجود آئے دن قصور سے جنسی زیادتی کے کیسز رپورٹ ہوتے رہتے ہیں۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق زینب واقعے کے بعد سے قصور سے بچوں سے زیادتی کے 51 مزید کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

تاہم پولیس ان تمام کیسز میں سے کسی ایک بھی کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے میں ناکام رہی ہے۔ قصور میں ننھی بچی زینب کے زیادتی و قتل کیس کے بعد پورے ملک میں اٹھنے والے شور کے باعث پنجاب حکومت اور پولیس فوری متحرک ہونے پر مجبور ہوگئی تھی۔ پنجاب پولیس نے عوامی دباو کے نتیجے میں جلد ہی زینب کے قاتل کو گرفتار کر لیا تھا۔ اس واقعے کے بعد پھر سے دعوے کیے گئے تھے کہ اب قصور میں ان واقعات پر قابو پا لیا جائے گا۔ تاہم قصور سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں میں ابھی بھی بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات سامنے آ رہے ہیں۔