سکھربیراج سے 4بوری بند لاشیں برآمد

اتوار 20 مئی 2018 17:30

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء)سکھربیراج سے 4بوری بندتشددزدہ لاشیں برآمدہوئی ہیں۔ریسکیوذرائع کے مطابق سکھربیراج سے چاربوری بندلاشیں برآمدہونے پر انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے،ریسکیوحکام کے مطابق لاشیں پرانی ہیں۔سکھربیراج کے مختلف گیٹس پرچارلاشیں ملی ہیں۔لاشیں پرانی ہونے کی وجہ سے شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ریسکیوحکام نے لاشوں کوتحویل میں لیکرپوسٹ مارٹم کیلئے روہڑی تعلقہ اسپتال منتقل کردیاگیا۔ریسکیو حکام کے مطابق لاشیں تشدد زدہ ہیں۔