عمران خان کے ناکام جلسے ان کی عدم مقبولیت کا ثبوت ہیں، دھرنا سیاست کرنے والوں کا دھڑن تختہ ہوگیا ہے‘زمرد یاسمین

سیاسی اور سفارتی سطح پر بھی چین پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا رہاہے ،پاکستانی قوم چین کا یہ عظیم احسان کبھی نہیں اتار سکتی

اتوار مئی 17:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا ہے کہ عمران خان کے ناکام جلسے ان کی عدم مقبولیت کا ثبوت ہیں، عمران خان سیاست میں ناکام ہوگئے ، مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں ملک تیزی سے ترقی کررہا ہے ،،دھرنا سیاست کرنے والوں کا دھڑن تختہ ہوگیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران خان کے جلسے ناکام ہوگئے۔

(جاری ہے)

سی پیک ایک عظیم الشان منصوبہ ہے جس کے ثمرات سامنے آنا شروع ہو چکے اورنج لائن میٹرو ٹرین او ردیگر منصوبوںپر دن رات کام ہوا ہے --چین نے مشکل حالات میں پاکستان کا ہاتھ تھام کر سچے دوست کا ثبوت دیاہے -پاکستانی عوام چین کے اس بے مثال تعاون کو ہمیشہ یاد رکھیں گی- سیاسی اور سفارتی سطح پر بھی چین پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا رہاہے -پاکستانی قوم چین کا یہ عظیم احسان کبھی نہیں اتار سکتی--چین کے بے پایا ں تعاون او رعظیم سرمایہ کاری پر پوری قوم چین کی قیادت او رعوام کی شکر گزار ہی--پاکستان خوش قسمت ہے کہ اسے چین جیسا عظیم دوست ملا ہے - میں چین کی قیادت اور حکومت کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم ان کی توقعات پر پورا اتریں گے - پاکستان او رچین کی دوستی تا قیامت قائم رہے گی-انہوں نے کہا کہ اورنج لائن میٹروٹرین کی بھوگیوں کا پہلا سیٹ لاہو رپہنچ چکاہی-اس ٹرین پر روزانہ اڑھائی لاکھ سے زائد عام شہری عزت سے سفر کریں گی--چین کی قیادت کا یہ پاکستانی عوام کے لئے عظیم تحفہ ہی-اورنج لائن میٹرو ٹرین سے عالمی معیار کی سفری سہولتیں میسر آئیں گی۔