ساہیوال،زمیندارکے قتل کامعمہ حل،ایک ملزم بھائی اورتین دیگرگرفتار

اتوار 20 مئی 2018 17:30

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) پولیس بہادر شاہ نے چک 66/GDزمیندار عبد الغفور کے قتل کا معمہ حل کر کے ایک ملزم بھائی صابر اور تین ملزموں کو گرفتار کر لیا ۔ڈکیتی کے ڈرامہ کا ڈراپ سین ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق اسی چک کے صابر کو شبہ تھا کہ اسکی دوسری بیوی انور بی بی کے اسکے بھائی عبد الغفور سے ناجائز مراسم ہیں جس پر صابر نے اپنی بیوی کو دھمکی دی کہ اگر اسکے ناجائز تعلقات نہ ہیں تو وہ جب عبد الغفور سو جائے تو اطلاع دے جس پر سحری کے وقت جب عبد الغفور سو گیا تو انور بی بی نے آکر نہ صرف بتایا بلکہ صابر کو ہمراہ لے جا کر عبد الغفور کو سوتے میں قتل کرا دیا ملزموں کا ایک اور ساتھی تھا جس کا سراغ نہیں مل سکا۔

پولیس بہادر شاہ نے ظہور احمد کی رپورٹ پر تین ملزموں صابر،اسکی دوسری بیوی انور بی بی اور نامعلوم ملزموں سمیت تین کے خلاف مقدمہ 34,302 ت پ درج کر لیا اور صابر کو گرفتار کر لیا۔