Live Updates

دعوے نہیں عملی معنوںمیں عوام کی خدمت پریقین رکھتے ہیں ،انجینئر عبداللہ علی

اتوار 20 مئی 2018 17:30

سکندرآبادسوراب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدرامیدوارحلقہ پی بی 36انجینئر عبداللہ علی نے اپنے بیان میں کہاہے کہ ہم دعوے نہیںبلکہ عملی معنوںمیں عوام کی خدمت پریقین رکھتے ہیں ،موقع ملاتوان شاء اللہ حلقے کی تقدیربدل کررکھ دیں گے ،علاقے کے مسائل اورلوگوں کی مشکلات کابھرپوراحساس ہے ایک نئے عزم اورجذبے کے ساتھ اپنے عوام کی خدمت کے لئے میدان میں اترچکے ہیں،سیاست میں احترام رواداری اوراخلاص کے قائل ہیں، عوام کی بے لوث خدمت ،کرپشن سے پاک مثالی نظام اورخوشحال ریاست کاقیام ہماری سیاست کامحورہے ،حلقے کے غیورعوام پی ٹی آئی پربرملااعتمادکرکے اسے موقع دینے کے لئے پرعزم ہے ،حلقے کے گھرگھرتک جاکرتبدیلی کے لئے انہیں تیارکریں گے ،انہوںنے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف ہی عوام کودیرینہ مسائل سے چھٹکارادلاکرانہیں استحصالی سیاسی نظام سے نجات دلاسکتی ہے اب وقت آگیاہے کہ مایوسیوں میں رہنے کے بجائے اپنے ووٹ کی طاقت سے انقلاب لایاجائے تاکہ ہماری نئی نسلیں ایک خوشحال معاشرے میں زندگی بسرکرسکیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات