نواز شریف ایک ذمہ دار شخص ہے ،ملک کے اداروں کے خلاف بیان نہیں دینا چایئے تھا، سردار فتح محمد حسنی

اتوار 20 مئی 2018 17:30

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر و سینیٹر سردار فتح محمد محمد حسنی نے صحافیوں کی اعزاز میں دئے گئے افطار پارٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف ایک زمہ دار شخص ہے اس وقت مرکز اور پنجاب میں انکی حکومت ہے اسے ملک کے اداروں کے خلاف اسطرح بیان نہیں دینا چایئے تھا نواز شریف کا موجودہ بیان ملک کے خلاف ایک سازش اس کی مکمل تحقیقات ہونی چایئے کیو نکہ اگر چھوٹی صوبوں سے کوئی اسطرح کی بات کریں اسکے خلاف بھر پور کاروائی کیجاتی ہے اگر اس بات کی تحقیقاتی نہیں ہوئی تو چھوٹے صوبوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے ان کی رویہ ملک کے لئے اچھا نہیں ہے انکا کہنا تھا2018کے الیکشن میں کوئٹہ ،نوشکی ،خاران،واشک ،اور چاغی سے باہمی مشاورت کے بعد امیدوار کھڑا کرینگے انکا مذید کہنا تھا رخشان ڈویثرن کا قیام خوش آئند عمل ہے ہم نے حلقہ کو الگ کرنے کے لیئے بے حد کوشش کی آج نوشکی خاران ،چاغی ایک حلقے پر مشتمل ہوگیا رخشان ڈویثرن کا ہیڈ کوارٹر جس اضلا ع میں ہوں ہمارے لیئے سب برابر ہے نوشکی ،خاران ،چاغی کے لوگ ایک جسم کے مانند ہیں انھیں کوئی جدا نہیں کرسکتا ہے کچھ عناصر چاہتے ہیں ان تین اضلاع کے لوگ جدا ہوجائے مگر ہم انکے اس سازش کو کامیاب ہونے نہیں دینگے انکا مزید کہنا تھا سی پیک ایک عظیم تحفہ تھا مگر میاں نواز شریف نے چھوٹی صوبوں کے برعکس سی پیک پر کام کیا پیپلز پارٹی نے سی پیک کے متعلق ایک ماسٹر پلان تشکیل دیا تھا مگر میاں صاحب نے اسکے برعکس کام کرکے چھوٹے صوبوں کو محروم رکھا ہماری حکومت آئی انشاء اللہ ہم اس پلان کے اوپر ضرور عملدرآمد کرینگے انکا مزید کہنا تھا ریکوڈک ایک بہت بڑا پروجیکٹ ہے ریکوڈک کے اوپر اہم کردار پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت ادا کریگی اس کیس کے متعلق ہمارے پہلے بھی تحفظات تھے جو آج حکومت بھگت رہی ہے انشاء اللہ 2018کی حکومت پاکستان پیپلز پارٹی عوامی قوت سے بنائیگی اس موقع پر ممتاز قبائلی رہنما حاجی ملک خدابخش سیاہ پاد رند ،حاجی صاحب خان محمد حسنی ،حاجی محمد عالم ساسولی ، پی پی چاغی کے صدر میر حبیب دہانی ،حاجی شاہ محمد حسنی ،میر آحمد محمد حسنی ودیگر بھی موجود تھے ۔