مخیر حضرات ،تاجر برادری کے تعاون سے منصوبے مکمل کریں گے ، جمیل احمد کرد

اتوار 20 مئی 2018 17:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) الخدمت فائونڈیشن بلوچستان کے جمیل احمد کرد نے کہا کہ مخیر حضرات ،تاجر برادری کے تعاون سے ہم منصوبے مکمل کریں گے یتاما ،بیوائوں اور بے سہارا افراد کی کفالت ہماری ترجیحات میں شامل ہیں بلوچستا ن میں غربت وبے روزگاری کیساتھ مخیر حضرات بھی زیادہ ہیں جو دکھی انسانیت کی خدمت میں ہماراساتھ دے رہیں ہیں موسیٰ خیل سمیت بلوچستان کے اکثردوردرازعلاقوں میں الخدمت کی خدمات جاری ہیں ۔

مخیر حضرات تاجر برادری رمضان المبارک میں زکوٰة وصدقات الخدمت فائونڈیشن کو دیکر دکھی انسانیت کی خدمت کریں ۔موسیٰ خیل کے عوام نے الخدمت پر اعتماد کرکے ہمارے حوصلے بلند کیے ۔الخدمت فائونڈیشن بلاتفریق رنگ ونسل مختلف طبقات ،علاقوں وپراجیکٹ پر کام کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

رمضان المبارک میں عطیات وزکوٰة جمع کرنے کیلئے مختلف علاقوں میں فنڈزریزنگ کیلئے ڈونر کانفرنس کر رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے موسیٰ خیل میں الخدمت ڈونر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے کہی ڈونرکانفرنس میں شرکاء نے ہزاروں روپے کے وعدے ونقدی جمع کیے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر موسیٰ خیل سہیل منہاس ،،الخدمت فائونڈیشن کے صوبائی نائب صدر حاجی عبدالکریم کدیزئی ،الخدمت فائونڈیشن ضلع موسیٰ خیل کے صدر رشید احمد موسیٰ خیل ،آرفن کے ریجنل کوارڈنیٹرعبداللہ خان کاکڑسمیت قبائلی عمائدین وعلمائے کرام نے خطاب میں کہا کہ عوام الناس کو الخدمت کے فلاحی سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے الخدمت فائونڈیشن نے غربت ختم کرنے اور یتیموں بیوائوں طلبہ سمیت مختلف طبقات کی مددکی ہیں جو سب کے سامنے ہے بلوچستان میں غربت بے روزگاری عام ہے حکومت اپنی ذمہ داری ادا نہیں کر رہی جس کی وجہ سے عوام کی پریشانیوں میں بدترین اضافہ ہوا ہے مخیر حضرات فلاحی سماجی تنظیمیں الخدمت کی تقلید کرتے ہوئے بلوچستان سے غربت پسماندگی کے خاتمے میں تعاون کریں بلوچستان کی حالات دوسرے صوبوں سے یکسر مختلف ہے فاصلوں بہت زیادہ ہے اس کے باجود الخدمت فائونڈیشن نے ہرمصیبت اور پریشانی میں پریشان حال عوام کی ہر ممکن مدد کی ہے سیلاب زلزلہ اور بارش ودیگر آفات میں الخدمت کی امداد سے پہلے متعلقہ علاقوں کو پہنچ جاتی ہے ۔

الخدمت کے ذمہ داران ورضاکار اللہ کی رضاوخوشنودی اور آخرت کی کامیابی کیلئے دن رات ایک کرکے الخدمت کے کاموں میں بہتری لے آئیں ۔ الخدمت اپنی محدود وسائل کو سامنے رکھتے ہوئے دکھی انسانیت کی خدمت جاری رکھے ہوئے ہے الخدمت نے مخیر حضرات وجماعت اسلامی کے تعاون سے مختلف پراجیکٹس پر کام جاری رکھا ہوا ہے اب تک لاکھوں لوگ الخدمت کی خدمات سے استفادہ حاصل کرچکے ہیں جو ہماری دنیا وآخرت کی کامیابی ثابت ہوگی الخدمت کی جاری فلاحی سرگرمیاں قابل تحسین ہے ، الخدمت جس طرح دکھی انسانیت کی خدمت کر رہی ہے وہ ایک مثال ہے ،انھوں نے مخیر حضرات سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ الخدمت کے ساتھ زیادہ سے زیادہ تعاون کریں تاکہ دکھی انسانیت کی بہتر انداز میں خدمت کی جاسکے ۔