Live Updates

پی ٹی آئی کا سو دن کا پلان عوام کی حقیقی ترجمانی کرتا ہے، عوام غربت کی وجہ سے خودکشیاں کرنے پر مجبور ہے حلیم عادل شیخ

عمران خان کے پہلے سو تک کا پلان ملک کی ترقی کی پہلی ترقی کی سیڑھی ہوگی ، روٹی کپڑا مکان کا نعرہ دینے والی پارٹی نے خود عوام سے روٹی کپڑا مکان چھین لیا

اتوار 20 مئی 2018 18:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینیئر ایگزیکیوٹو نائب صدر حلیم عادل شیخ نے عادل ہائوس پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ روزگار، گھر، اداروں کی ریفارمس کرنا اصل عوامی حکومت ہوگی، جس میں کرپشن نہیں ہوگی، ملک میں پڑھے لکھے نوجوانوں کو نوکریاں نہیں ملتی شفارش اور پئسوں پر نوکریاں دی جاتی ہیں پی ٹی آئی حکومت ایک کروڑ نوکریاں میرٹ کی بنیاد پر دینے کا اعلان کیا ہے چیئرمین عمران خان کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوںنے عوام کے خاطر زندگی وقف کر دی، ماضی میں حکمرانی کرنے والی تمام سیاسی پارٹیوں نے عوام کو کوئی بھی پلان نہیں دیا صرف لوٹا ہے انہوں نے کہا پاکستان میں اس وقت 60ملین پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے والی زندگی گذار رہے ہیں جن کو دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں ہوتی۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی اپنے پلان میں غربت ختم کرنے کی کوشش کرے گی ، قانون کی بالادستی ہوگی ۔انہوں نے کہا پی ٹی آئی کی حکومت میں ہر امیر غریب کو یکساں انصاف مہیا کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا پی ٹی آئی کا سو دن کا پلان عوام کی حقیقی ترجمانی کرتا ہے، اس وقت عوام غربت کی وجہ سے خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں ، چیئرمین عمران خان کے پہلے سو تک کا پلان ملک کی ترقی کی پہلی ترقی کی سیڑہی ہوگی ، روٹی کپڑا مکان کا نعرہ دینے والی پارٹی نے خود عوام سے روٹی کپڑا مکان چھین لیا ہے ۔ زرداری جیسے چوروں نے سندھ کی عوام کے حقوق چھینے ہیں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات