ترقیاتی کاموں کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کیلئے تمام وسائل برئوے کار لائے جائیں ، چیئر مین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ

اتوار 20 مئی 2018 18:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) چیئر مین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ وائس چیئرمین بلدیہ ملیر عبدالخالق مروت نے کہاہے کہ ضلع ملیر کی مختلف یوسیز میں مکمل کئے گئے ترقیاتی کام کامیابی کی جانب ایک اہم قدم ہے ، ضلع ملیر کی عوام سے کئے گئے وعدے پورے کر رہے ہیں ،ترقیاتی کاموں میں سیوریج، پانی اور روڈہماری ترجیحات میں شامل ہیں جو مزید ترقیاتی کام مکمل ہورہے ہیں ان کا بہت جلد افتتاح کر دیا جائے گا، کونسل اراکین پر مشتمل کمیٹی اپنی نگرانی میں ترقیاتی کام مقررہ وقت پرمکمل کرانے پر اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے ، ضلع ملیر میں جامع پلاننگ اور عوام کی سفارشات کی روشنی میں ترقیاتی کام کئے جارہے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمشنر عمران اسلم کے ہمراہ ضلع ملیرکی تیرہ یوسیز میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے محکمہ بی اینڈ آر کے افسران سے میٹنگ کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ انجینئر نصراللہ میمن،ایکس ای این اقبال ڈیری، ڈائریکٹر انفارمیشن سلیم خان بھی موجود تھے۔چیئرمین بلدیہ ملیرکو سپرنٹنڈنٹ انجینئر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع ملیر کی تیرہ یوسیز میں سیوریج کی لائن، آر سی سی ،پانی کی لائن اور روڈ کارپیٹنگ کے حوالے سے کئی کام مکمل کئے جاچکے ہیں اور ان کا افتتاح بھی کیا جا چکا ہے اور کئی مکمل کاموں کا افتتاح کیا جانا باقی ہے اور جاری ترقیاتی کاموں کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کیلئے تیزی سے کام جاری ہیں۔

چیئرمین بلدیہ ملیر نے متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جاری ترقیاتی کاموں کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کیلئے تمام وسائل برئوے کار لائے جائیں ، جاری ترقیاتی کاموں میں شفافیت اور نگرانی کا خاص خیال رکھا جائے ۔

متعلقہ عنوان :