ملکی و غیر ملکی طلبہ و طالبات کی جان و مال کی حفاظت کے اقدامات مزیدبہتر بنائے جائیں، صدر پاسبان پاکستان

اتوار مئی 18:10

ْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2018ء) پاسبان پاکستان کے صدر الطاف شکور اور سینئر نائب صدور رفیق احمد خاصخیلی ،اعظم منہاس اور نائب صدوررامبیل خان ،طارق چاندی والا ، خلیل احمد آسی نے گذشتہ روز امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن کے اسکول میں فائرنگ کے واقع میں 10طلبہ و طالبات جن میں کراچی کی ایک ذہین بیٹی سبیکا عزیز شیخ بھی شامل تھی کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ امریکہ میں ایسے واقعات امریکی سیکوریٹی کی ناکامی اور لمحہ فکریہ ہیں ۔

(جاری ہے)

الطاف شکور و دیگر نے اس افسوسناک واقعہ پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے امریکی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ امریکہ میں زیر تعلیم تمام ملکی و غیر ملکی طلبہ و طالبات کی جان و مال کی حفاظت کے اقدامات مزیدبہتر بنائے جائیں ۔الطاف شکور و پاسبان رہنمائوں نے کہا کہ کراچی پبلک اسکول سے میٹرک کرنے والی اور ہمیشہ پہلی یا دوسری پوزیشن لانے والی طالبہ سبیکاعزیز شیخ پورے ملک کو سوگوار کر گئی ہے ۔پاسبان رہنمائوں نے اس واقعہ میں جاں بحق امریکی طلبہ و طالبات کے والدین سے بھی اظہارہمد ردی کیا ہے ، سیبکا عزیز شیخ کے لئے مغفرت اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔