کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ نے نرخنامے پر عملدرآمد نہ کرنے پر 12 گرانفروشوں پر بھاری جرمانے عائد کردیئے

رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے دوران کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائیگی اور کسی کو گرانفروشی کی اجازت نہیں دینگے

اتوار مئی 18:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2018ء) کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ نے نرخنامے پر عملدرآمد نہ کرنے پر 12 گرانفروشوں پر بھاری جرمانے عائد کردیئے ۔

(جاری ہے)

عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے کنٹونمنٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر رانا خاور نے کنٹونمنٹ مجسٹریٹ قرة العین وزیر کو صدر کے مختلف علاقوں میں گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں کرنے کی ہدایت کی جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے انہوں نے آر اے بازار اور نوتھیہ میں قصائی ‘ پھل و سبزی فروشوں اور دیگر دکانوں کی چیکنگ کی صفائی کی ابتر صورتحال اور سرکاری نرخوں سے زیادہ قیمتیں وصول کرنے پر 12 گرانفروشوں پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے ۔

کنٹونمنٹ مجسٹریٹ قرة العین وزیر نے اس امر کا اظہار کیا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے دوران کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائیگی اور کسی کو گرانفروشی کی اجازت نہیں دینگے اگر کوئی بھی گرانفروشی میں ملوث پایا گیا تو ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :