نیشنل پارٹی کے سرگرم رکن محمد افضل نے بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

صحیح معنوں میں عوامی خدمت کر نے پر یقین رکھتے ہیں ،بلوچستان عوامی پارٹی عوامی توقعات کو پورا کریگی ،میر سرفراز بگٹی

اتوار مئی 18:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2018ء) نیشنل پارٹی کے سرگرم رکن اور چیئرمین یونین کونسل سپیزنڈ ٹکری محمد افضل نے اپنے ساتھیوں سمیت نیشنل پارٹی سے مستعفی ہوکر بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ،یہ اعلان انہوں نے اتوار کو بلوچستان اسمبلی میں صوبائی وزراء میر عاصم کردگیلو،میر سرفراز بگٹی، میر امان اللہ نوتیزئی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے ہم سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے ہمارے علاقے آج بھی پسماندگی کا شکار اور عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ،لہذا ہم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ نیشنل پارٹی سے مستعفی ہوکر میر عاصم کر دگیلو کی قیادت میں بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر تے ہیں ،اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزراء میر سرفراز بگٹی اور میر عاصم کر دگیلو نے کہا کہ بلوچستان عوامی عوام کی سیاست کرتی ہے ہمارے منشور میں عزت اور ابرو کے تحفظ جیسے نکات شامل ہیں ہم صیح معنوں میں عوامی خدمت کر نے پر یقین رکھتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی بلا امتیاز عوامی خدمت کرتے ہوئے عوامی توقعات کو پورا کریگی انہوں نے ٹکری محمد افضل اور انکے ساتھیوں کی پارٹی میں شمولیت کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ پارٹی کو فعال کر نے میں کردار ادا کریں گے ،ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ مشیر خزانہ کے استعفے کی غیر مصدقہ اطلاعات ہیں اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے ،اس موقع پر قبائلی و سیاسی رہنماء حاجی سلطان محمد بنگلزئی ،حاجی سیف اللہ بنگلزئی ،حاجی محمد صلاح بنگلزئی ،حاجی علی جان بنگلزئی ،حاجی حکیم اللہ بنگلزئی ،حاجی محمد یوسف بنگلزئی ،ٹکری زادہ ذاکر جان بنگلزئی ،حاجی خدائے نور بنگلزئی ،زیب شاہوانی ،شاکر حسین بنگلزئی نے بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

متعلقہ عنوان :